کورونا کے سبب زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ملتوی

سڈنی (آج تک) کورونا کے سبب زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ملتوی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ایک اور انٹرنیشنل کرکٹ سیریز ملتوی ہوگئی، اگست میں شیڈول زمبابوے کا دورۂ آسٹریلیا ملتوی کردیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سیریز کے التوا میں بائیو سیکیور ماحول کی فراہمی اور متعدد معاملات پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے۔

زمبابوے سے سیریز ملتوی ہونے کے بعد آسٹریلیا ستمبر میں انگلینڈ سے سیریز کیلئے پرامید ہے۔

واضح رہے کہ زمبابوے کو 9سے 15 اگست کےدوران آسٹریلیا سے3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلنا تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close